Thursday November 28, 2024

وفاقی دارالحکومت میں پارلرز، مساج سینٹرز، جم، مزارات، مدارس اور بزنس سینٹر بند رکھنے کا اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں پارلرز، مساج سینٹرز، جم، مزارات، مدارس اور بزنس سینٹر بند رکھنے کا اعلان، ہرقسم کے سماجی، مذہبی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد ہو گی، ہفتہ اور اتوار مکمل لاک ڈائون ہو گا، اسلام آباد انتظامیہ نے نیا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائر س کے حوالہ سے قومی رابطہ کمیٹی کے یکم جون کو ہونے والے اجلاس میں کئے گئے فیصلہ کے تحت اسلام آباد انتظامیہ نے نیا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ جمعہ کو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام تعلیمی مراکز بشمول دینی مدرسے، میرج ہالز، بزنس سنٹرز، ایکسپو ہالز، ریسٹورانٹس، پارک، کھیلنے والی جگہیں، بیوٹی پارلرز، سینما اور تھیٹرز مکمل بند رہیں گے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ہرقسم کے سماجی، مذہبی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام کاروبار، فیکٹریاں، ریٹیل شاپس، شاپنگ مالز، پلازے پیر سے جمعہ صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔ اسی طرح ہفتہ اور اتوار مکمل لاک ڈائون ہو گا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ایس او پیز کے تحت صحت کی خدمات، میڈیکل سٹورز، پنکچر شاپش، سبزی کی دکانیں، تندور، آٹا چکی، پٹرول و ایل پی جی پمپس، آئل ڈپو، زرعی مشینری کی دکانیں، سپئیر پارٹس، کال سنٹرز اور ہوم ڈیلوری کو پور اہفتہ 24 گھنٹے کام کرنے کی اجازت ہو گی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق انٹر سٹی اور انٹر ڈسٹرکٹ پبلک ٹرانسپورٹ بھی پورا ہفتہ 24 گھنٹے کام کام کر سکتی ہے جبکہ گروسری، کریانہ سٹورز پورا ہفتہ صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی۔ اسی طرح گرجا گھر صبح 7 سے شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔

FOLLOW US