Thursday November 28, 2024

سپریم کورٹ نے عمران خان کے خلاف ایسا فیصلہ دے ڈالا کہ مسلم لیگ (ن)کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کےخلاف توہین عدات کی ایک درخواست کو سماعت کےلئے منظور کرتے ہوئے تاریخ بھی مقرر کر دی گئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان میں توہین عدالت کی درخواست سماعت کےلئے مقرر کر دی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چودھری کے لئے توہین آمیز زبان استعمال کی ۔۔ درخواست کی سماعت 4اپریل کو سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ کرے گا جس کی سربراہی چیف جسٹس کریں گے۔

FOLLOW US