Sunday January 19, 2025

ریلوے کی تقدیر بدلنے کا وقت آگیا۔۔!!! طاقتور ترین ملک نے پاکستان ریلوے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کردی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں کینیڈین ہائی کمشنر مس وینڈی گلیمور نے آج اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد سے ملاقات کی جس میں انہوں نے پاکستان ریلوے کی ترقی اور بہتری کیلئے سرمایہ کاری کرنے کا بھی اظہار کیا۔ملاقات میں وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ کینیڈا اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں اور مستقبل میں تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔کینیڈین ہائی کمشنر مس وینڈی گلیمور نے کہا کہ وہ خطے میں خوشحالی اور ترقی کے حوالے سے مل کر کا م کرنے کیلئے پر عزم ہیں ۔کینیڈین ہائی کمشنر نے وفاقی وزیر اور خا ص طور پر حکومت پاکستان کی کورونا وائرس کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔

مس وینڈی نے کینیڈا کی طرف سے پاکستان ریلوے کی ترقی اور بہتری کیلئے سرمایہ کاری کرنے کا بھی اظہار کیا۔ کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلیمور 2 روزہ دورے پر ہنزہ پہنچ گئیں۔ انہوں نے ہنزہ کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران التت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہنزہ اور گلگت بلتستان میں دنیا کی خوبصورت ترین پہاڑی چوٹیاں، وادیاں اور پہاڑی سلسلے واقع ہیں، کینیڈا گلگت بلتستان میں سرمائی سیاحت اور سرمائی کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گا، کینیڈا اور گلگت بلتستان میں موسم اور پہاڑوں کی وجہ سے یکسانیت پائی جاتی ہے اور آئندہ سال آئس ہاکی کھیلنے کیلئے ہم ہنزہ آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں آئس ہاکی موسم سرما کا قومی کھیل ہے ، کینیڈا میںموسم سرما میں نوجوانوں کیلئے رمائی کھیل گھروں سے نکل کر مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کا ایک اہم ذریعہ ہے اور گلگت بلتستان اور ہنزہ کیلئے بھی یہ ایک اہم سرگرمی ثابت ہو گی، ہنزہ اور گلگت بلتستان سیاحوں کے لیے ایک بہترین مقام ہے، میں آج یہاں اپنے ملک کے شہریوں کیلئے حالات کا جائزہ لینے کیلئے آئی ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ ہنزہ ، گلگت بلتستان اور پاکستان کے بارے میں ہماری سوچ میں مثبت تبدیلی آئے گی، ہم گلگت بلتستان ونٹر سپورٹس فیڈریشن کے ساتھ مل کر گلگت بلتستان میں سرمائی کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے مل کر کام کریں گے جس سے سرمائی کھیلوں سمیت سرمائی سیاحت کو بھی فروغ ملے گا ، ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہم آغا خان رولر سپورٹ پروگرام کے ساتھ مل کر دہائی سے قبل گلگت بلتستان کی تعمیروترقی کیلئے کام کرتے آئے ہیں اور آج ہنزہ جیسا خوبصورت علاقہ دیکھنے کاموقع ملا ہے۔

FOLLOW US