اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے ۔ بتایا جاہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی گئی ہے جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5روپے 26پیسے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 13پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 65پیسے فی لٹر کمی کی جائے گی۔پٹرولیم ڈویژ ن کی جانب سے منظوری دیے جانے کے بعد اوگرا نئی قیمتوں کا اطلاق کرے گا۔