Sunday January 19, 2025

ن لیگ کے سابق ایم پی اے سردارعاطف مزاری کا مفرور قاتل بیٹا باسط مزاری گھوٹکی سے گرفتار

گھوٹکی:ن لیگ کے سابق ایم پی اے سردارعاطف مزاری کا مفرور قاتل بیٹا باسط مزاری گھوٹکی سے گرفتار۔مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے سردارعاطف مزاری کے مفرور قاتل بیٹے باسط مزاری کو گھوٹکی سے گرفتارکرلیا گیا۔ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر فرخ علی کے مطابق سابق ایم پی اے کے قتل میں ملوث ان کے بیٹے عبد الباسط مزاری کو محلہ محبوب شاہ سے گرفتارکیا گیا، ملزم روجھان میں اپنے والد کے قتل کے بعد خانپورکے علاقے چاچڑاں شریف میں روپوش تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی گئی تو ملزم فرارہوتے ہوئے پکڑا گیا، کارروائی میں راجن پور، رحیم یار خان اور گھوٹکی پولیس نے حصہ لیا۔

FOLLOW US