Thursday November 28, 2024

سینیٹر سرفرار بگٹی کے قافلے میں شامل گاڑی حادثے کا شکار 7سرکاری محافظ جاں بحق،سرفراز بگٹی اور اہلخانہ حادثے میں محفوظ

کوئٹہ : لورالائی میں سابق وزیر داخلہ سینیٹر سرفراز بگٹی کے قافلے میں شامل گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، جس میں7 سرکاری محافظ جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے، حادثے میں سرفراز بگٹی اور اہلخانہ محفوظ رہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق لورالائی کے قریب سینیٹر سرفراز بگٹی کے قافلے میں شامل گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔ حادثے کے نتیجے میں7 سرکاری محافظ جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال لورالائی منتقل کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حادثے میں سابق وزیرداخلہ سرفراز بگٹی اہلخانہ کے ہمراہ دوسری گاڑی میں تھے۔ جس کی وجہ سرفراز بگٹی اور ان کے اہلخانہ حادثے میں محفوظ رہے ہیں۔

FOLLOW US