کراچی(پی این آئی)جو لوگ پٹاخہ پھٹنے پر گھر میں بیٹھ جاتے ہیں وہ ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ لے رہے ہیں، رانا ثنااللہ کا شیخ رشید کو سخت جواب۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں وفاداری بدلنے والا آج ایٹم بم کا کریڈٹ لے رہا ہے۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے ایٹمی دھماکوں سے متعلق بیان کے رد عمل میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جو لوگ پٹاخہ پھٹنے پر گھر میں بیٹھ جاتے ہیں وہ ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ لے رہے ہیں، مشکل وقت میں وفاداری بدلنے والا آج ایٹم بم کا کریڈٹ لے رہا ہے،
میڈیا سے درخواست ہے کہ قوم کو وہ وڈیو کلپ دکھائے جائیں جس میں شیخ رشید نے ایٹمی دھماکوں سے قبل بھاگ جانے کا جرم قبول کیا تھا۔رانا ثنا للہ نے کہا کہ قوم کا آٹا چینی چور نیازی، خسرو اور ترین کرپٹ مافیا ہیں، عمران خان اور شیخ رشید کی مشترک نشانی ’جھوٹ‘، ’یوٹرن‘ اور ’ابن الوقتی‘ ہے، شیخ رشید آج اس کا ترجمان ہے جو اسے چپڑاسی رکھنے کو تیار نہ تھا، ریل حادثوں میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ قاتل شیخ رشید سے حساب مانگ رہے ہیں۔