Monday January 20, 2025

سات سو 80 میگاواٹ کے’ سوکی کناری ہائیڈل پاور منصوبے ‘ پر کتنے فیصد کام مکمل ہوچکا ہے؟ عاصم باجوہ نے شاندار تفصیلات شیئر کردیں‎

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ 874 میگا واٹ سوکی کناری ہائیڈل پاور منصوبے پر کرونا کی وباء کے باعث کام تیزی سے جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق سی پیک اتھارٹی کے چئیرمین عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 874 میگا واٹ سوکی کناری ہائیڈل پاور منصوبے پر کرونا کی وباء کے باعث کام تیزی سے جاری ہے، سوکی کناری کے پی ہائیڈل پاور منصوبے پر کام 50 فیصد مکمل ہو گیا ہے۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے باعث منصوبے پر کام متاثر نہیں ہوا تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دریائے کنہار میں 1.963 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری سے 4250 روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ بجلی کی لاگت کو کم کرنا اولین ترجیح ہے۔ واضح رہے کہ سوکی کناری ہائیڈل پاور منصوبہ کاغان میں دریائے کنہار کے کنارے 2017 میں شروع کیا گیا تھا جس کی تعمیر 2022 میں مکمل ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔

FOLLOW US