Monday November 25, 2024

عالمی منڈی میں پاکستان کے جدید ترین ہتھیاروں کی تعریف

لاہور: پیرس ایئرشو کے اختتامی روز پاک فضائیہ کے جے ایف17تھنڈر کی دھوم مچا دی، جے ایف تھنڈر17 نے خریداروں پر سحر طاری کردیا، ترجمان پاک فضائیہ نے کہا کہ عالمی منڈی خریداروں کو جے ایف17تھنڈرکی صلاحیتوں اورجدید ترین ہتھیاروں سے آگاہ کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس ایئرشو کے اختتامی روز پاک فضائیہ کے جے ایف17تھنڈرکی گرج نے خریداروں پر سحر طاری کردیا، ترجمان پاک فوج نے کہا کہ شائقین کوطیارے کی آپریشنل صلاحیتوں اورجدید ترین ہتھیاروں سے آگاہ کیا گیا۔

ایئرشومیں جے ایف17 تھنڈرکی جدید صلاحیتوں کوظاہرکرنے کا موقع میسر آیا۔ عالمی منڈی میں خریداروں کوجے ایف17تھنڈرکی صلاحیتوں کوپرکھنے کا موقع ملا۔ واضح رہے پیرس میں ہونے والے سات روزہ 53ویں بین الاقوامی ایئر شو کی افتتاحی تقریب میں بھی پاکستان ایئر فور س کے لڑاکا طیارے جے ایف سترہ تھنڈر نے اپنی کارکردگی کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔ پروقار تقریب کا افتتاح فرانسیسی صدرایمانول میکرون نے کیا۔ اس تقریب میں معین الحق سفیر پاکستان اور پاکستانی مسلح افواج کے وفد کے اعلی اراکین نے شرکت کی۔ پاکستان ایئر فورس کے وفد کی قیادت ایئر مارشل احمر شہزاد حلال امتیاز (ملٹری)، چیئرمین پی اے سی بورڈ کامرہ اور ایئر وائس مارشل محمد مغیث افضل ستارہ امتیاز (ملٹری)، ڈائریکٹر جنرل سکیورٹی پاکستان ایئر فورس کر رہے ہیں۔

نمعین الحق سفیر پاکستان برائے فرانس نے پاکستان ایئر فورس اور پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کے اعلی سطحی وفد کی اس بین الاقوامی ایئر شو میں بہترین اور شاندار انداز میں نمائندگی کرنے پر ان کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اس بین الاقوامی ایئر شو میں پاکستان ایئر فورس کی شرکت اور عمدہ پیشہ ورانہ کارکردگی کے مظاہرے کے علاوہ 80 سے زائد آئے ہوئے ممالک کے ہم منصبوں سے بات چیت کرنے کے مواقع ملا اور دنیا بھر کے دفاعی سازو سامان کی خرید و فروخت کرنے والے اداروں کے ساتھ اپنا دائرہ کار بڑھانے کا بھی موقع ملا۔ اس ایئر شو میں پاکستان ایئر فورس نے جے ایف سترہ تھنڈر لڑاکا طیارے فضائی مظاہروں اور نمائش کیلئے پیش کیئے جبکہ پاکستان نیوی کا ایک اے ٹی آر نایئر کرافٹ بھی حصہ لے رہا ہے۔نجے ایف سترہ تھنڈر اس بین الاقوامی ایئر شو میں روزانہ کی بنیاد پر اپنی بہترین اور اعلی صلاحیتوں کے ساتھ اپنی اڑان جاری رکھے گا۔اس بین الاقوامی ایئر شو میں صرف پاکستان اور فرانس کے لڑاکا طیارے فضائی مہارت پیش کر رہے ہیں۔

FOLLOW US