لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب بھر میں جمعتہ الوداع، چاندرات اور عید الفطر کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔جمعتہ الوداع کی سیکیورٹی کیلئے صوبہ بھر میں27830افسران واہلکارسیکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے،جمعتہ الوداع سیکیورٹی ڈیوٹی میں 21112افسران و اہلکار،1415سپیشل پولیس کےاہلکاراور5303پولیس قومی رضاکار شامل ہیں۔ جمعتہ الوداع پرحساس مقامات پر 241 واک تھرو گیٹس، 10424میٹل ڈٹیکٹرزاور2245سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائیں جائیں گے۔جمعتہ الوداع کے موقع پر صوبے بھرمیں مساجد، امام بارگاہوں سمیت تمام مذہبی مقامات کی سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے۔
چاند رات کی سیکیورٹی کیلئے صوبے بھر میں 18253افسران واہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔چاند رات سیکیورٹی ڈیوٹی میں 14655افسران و اہلکار ، 80 سپیشل پولیس کےاہلکاراور3598پولیس قومی رضاکار شامل ہیں،چاند رات پرحساس مقامات پر33واک تھرو گیٹس، 2930میٹل ڈٹیکٹرز اور2033 سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائیں جائیں گے۔عید الفطر پر صوبے کی 21013مساجد، امام بارگاہوں اور840کھلے مقامات پر ہونے والے عید اجتماعات کی سیکیورٹی کیلئے 44416 افسران و اہلکار سیکیورٹی فرائض سر انجام دیں گے۔عید سیکیورٹی ڈیوٹی میں 32441افسران و اہلکار، 1532سپیشل پولیس اہلکار اور 10443قومی رضا کار شامل ہونگے ،حساس مساجد و امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کیلئے 284واک تھرو گیٹس، 11185میٹل ڈٹیکٹرز اور 2428سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائیں جائیں گے۔ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکار کورونا وائرس کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ بین الصوبائی اور بین الاضلاعی چیک پوسٹوں پرگاڑیوں اور مسافروں کی چیکنگ کے عمل کومزید سخت کیا جائے۔









