Saturday November 30, 2024

میں کرنل کی بیوی ہوں، مجھے دو سیکنڈ نہیں لگیں گے ۔۔۔ موٹروے پر پاک فوج کے افسر کی اہلیہ کی جانب سے پولیس اہلکار سے بدتمیزی کیے جانے کا معاملہ، آرمی چیف نے واقعے کا نوٹس لے لیا

ایبٹ آباد (ویب ڈیسک)موٹروے پر پاک فوج کے افسر کی اہلیہ کی جانب سے پولیس اہلکار سے بدتمیزی پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہزارہ موٹروے چیک پوائنٹ پر موجود پولیس کے ناکے پر ایک خاتون نے گاڑی روکے جانے پر پولیس اہلکار سے بدتمیزی کی اور نازیبہ رویہ اختیار کیا۔ پولیس اہلکار ن ے خاتون کو کہا کہ ساری گاڑیاں رکی ہوئی ہیں اور صوبیدار صاحب آکر اجازت دے سکتے ہیں جس ہر خاتون آپے سے باہر آگئیں اور انہوں نے کہا کہ میں کرنل کی بیوی ہوں یہ عام گاڑی نہیں ہے، میں کرنل کی بیوی ہوں،

رکاوٹ ہٹاو ورنہ نائب صوبیدار کی وردی اتار دوں گی ۔خاتون نے صوبیدار کا نام لے کر نازیبہ الفاظ بھی استعمال کیے۔اس دوران پولیس اہلکار خاتون کی ویڈیو بناتا رہا۔اس کے بعد خاتوں نے گاڑی سے نکل کر سڑک پر موجود رکاوٹ ہٹا کر گاڑی آگے نکلوا لی، خاتون مسلسل غلط زبان کا استعمال کرتی رہیں اور اپنے خاوند کا حوالہ دیتے ہوئے دھمکیاں بھی دیتی رہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سکیورٹی اہلکار کہہ رہے ہیں کہ ہم یونیفارم میں ہیں اور بہت لوگ دیکھ رہے ہیں لیکن خاتون بضد تھیں کہ میں نے تعارف کروادیا اب تمہیں بیریئر ہٹانا ہوگا، سامنے سے ہٹ جائیں ورنہ گاڑیں چڑھادوں گی۔اہلکار نے خاتوں کو کہا کہ وہ رکاوٹ ہٹا دے گا تو خاتون نے خود رکاوٹ زمین پر گرا دی اور ساتھ موجود نوجوان کو گاڑی آگے لے جانے کا کہا ۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور ٹویٹر پر”کرنل کی بیوی” ٹرینڈ بھی چلنے لگا۔ اب سینئیر صحافی غریدہ فاروقی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور فوجی افسر کے خلاف تادیبی کارروائی کا حکم بھی دیدیا ہے۔

FOLLOW US