Tuesday January 21, 2025

جڑانوالہ میں بچوں کو شاطرانہ انداز میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا بلا ڈون اس وقت کہاں ہے؟؟؟؟ شہباز شریف بھی حرکت میں آگئے ،،بڑا قدم اٹھا لیا

جڑانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک )بچو ں کے جنسی سکینڈل میں ملوث مرکزی ملزم اعجاز عرف بلا ڈون کی گرفتاری تیسرے روز بھی عمل میں نہ آسکی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ تین روز میں رپورٹ طلب ، پکڑے جانے والے ملزمان سے مزید فوٹیج سامنے آنے پر پولیس کا متاثرہ لوگوں سے رابطہ ، متاثرہ افراد نے بدنامی سے بچنے کے لیے کارروائی سے گریزاں ۔ بتایا گیا ہے کہ قصور کے بعد جڑانوالہ میں معصوم بچوں سے جنسی سکینڈل سامنے آنے پر پولیس حرکت میں آگئی۔ جس پر خادم اعلیٰ پنجاب نے بھی فوری ایکشن لیتے ہوئے تحقیقاتی ٹیم میں وزیراعلیٰ پنجاب معائنہ ٹیم کے چیئرمین عبدالجبار شاہین، آرپی او شیخو پورہ ذوالفقار حمید ، فرانزک لیب اور پولیس کے نمائندے شامل ہیں جو کہ عبدالجبار

معائنہ ٹیم چیئرمین کی سربراہی میں تحقیقات کا آغاز کر دیا جنہوںنے 3روز میں وزیراعلیٰ پنجاب کو حتمی رپورٹ فائل کرنی ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بلا ڈون کی گرفتار مقامی پولیس کے لیے جہاں سردرد بنی ہوئی ہے وہاں پولیس کی مختلف ٹیمیں اس کی گرفتار ی کے لیے رات دن اپنی نیندیں حرام کرکے اس کے خلاف چڑھ دوڑی ہیں۔

FOLLOW US