Tuesday January 21, 2025

14سال کا ایک لڑکا گلی میں کھیل رہا تھا کہ اچانک ایک شخص آیا اور بہانے سے اسے کہاں لے گیا؟؟ کچھ ہی روز بعد وہ لڑکا اس شخص کے ساتھ دوبارہ جانے پر کیوں مجبورہوا؟؟ششدر کر دینے والی خبر

اٹک(نیوز ایجنسیاں)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنڈ نے بچوں سے زیادتی کے مشہور مقدمہ میں ملوث ملزم محمد آصف ولد ملک محمد سلیم سکنہ تراپ کی ضما نت قبل از گرفتاری منسوخ کر دی ملزم کو پو لیس نے گرفتار کر کے عدا لت سے ریما نڈ حاصل کر لیا تفصیلات کے مطابق 22فروری کو 14سا لہ آٹھویں جماعت کاطالب علم یاسر عباس، محلہ میں دوسرے

بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ محمد آصف ولد ملک محمد سلیم سکنہ تراپ وہاں آیا اور مختلف حیلے بہانوں سے اسے بھلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گیا اور کی ویران جگہ پر لے جاکر ڈرا دھمکا کر اسلحے کی نوک پراس کے ساتھ زیادتی کی اور زبر دستی اس کی نا زیبا تصاویر اور ویڈیو بنا ئی اور کہا کہ تم نے اس بارے میں کسی کو بتا یا تو تمہیں جان سے مار دونگا اور ویڈیو انٹر نیٹ پر چڑھا دونگا اس پروہ ڈر گیا اس نے گھر میں آکر کسی کو کچھ نہیں بتا یا اس کے بعد وہ گھر سے با ہر جا نے سے ڈر تا رہا یہ وقوعہ 22فروری کو ہوا وہ 2مارچ کو دوبارہ محلے میں آیا اور یاسر عباس کو دوبارہ موٹر سائیکل پر بیٹھا کر لے جا نے کی کوشش کی اس پر یاسر عباس کے والد گل محمد ولداو لیا خان سکنہ بھٹو کا لونی تراپ نے اپنے بیٹے یاسر عباس سے معلوم کیا تواس نے انہیں تمام صورت حال سے آگا ہ کیا اس پر گل محمد ڈی پی او اٹک عبادت نثار کے پا س پیش ہوکرتحریری درخواست دی ڈی پی او نے انسانی ہمدردی اور سائلین کو جلد اور فوری انصاف فراہم کر نے کے اصولوں پر کار بند رہتے ہو ئے تمام صورت حال انتہائی خندہ پیشانی سے سنی اور فوری طور پر ایس ایچ او تھانہ انجرا کو ایف آئی آر کے اندراج کا حکم دیا پو لیس نے زیر دفعہ 377,367-A, 292-Aت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا جس کی تفتیش اے ایس آئی سہیل عمران کر رہے ہیں۔

FOLLOW US