Monday January 20, 2025

’’بلوچستان کی جانب اٹھتی ہر آنکھ پھوڑنے کا حق ہمارے پاس موجود ہے۔۔‘‘ شہید نوبزادہ جمال رئیسانی کا بیٹا میدان میں آگیا، بھارتی مداخلت پر خطرناک وارننگ دے ڈالی

کوئٹہ (ویب ڈیسک) ’’بلوچستان کی جانب اٹھتی ہر آنکھ پھوڑنے کا حق ہمارے پاس موجود ہے۔۔‘‘ شہید نوبزادہ جمال رئیسانی کا بیٹا میدان میں آگیا، بھارتی مداخلت پر خطرناک وارننگ دے ڈالی۔ بلوچستان کی طرف اٹھنے والی آنکھیں پھوڑ دیں گے۔ نوابزادہ جمال رئیسانی کہتے ہیں کہ وہ دیکھ رہے ہیں کہ بلوچستان میں بھارت کی مداخلت بڑھتی جارہی ہے اوریہ ایک خطرناک پہلو ہے ، جسے کسی صورت بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ، نوابزادہ جمال رئیسانی کہتے ہیں‌کہ میں روزانہ کی بنیادوں پر دیکھ رہا ہوں کہ بھارت سرعام بلوچستان میں دہشتگردی پھیلانے کیلئے سیمینار منعقد کر رہا ہے،

ہماری حکومتیں کیا کررہی ہیں۔ شہید سراج رئیسانی کا بیٹا ابھی زندہ ہے۔ بلوچستان کی جانب اٹھتی ہر آنکھ پھوڑنے کا حق ہمارے پاس موجود ہے، ہمیں کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں۔ یاد رہے کہ نوابزادہ جمال رئیسانی بلوچستان میں امن وامان کی بحالی اورخوشحال بلوچستان کے لیے جدوجہد کررہے ہیں ان کے والد محترم نوابزادہ سراج رئیسانی نے بھی اسی نیک مقصد کی خاطرجان قربان کردی ، نوابزادہ جمال رئیسانی گاہے بگاہے مختلف پیغامات کے ذریعے بلوچستان کی تازہ صورت حال سے اپنے خیالات بیان کرتے رہتے ہیں‌۔

FOLLOW US