Friday May 17, 2024

بریکنگ نیوز:چھٹیاں ہی چھٹیاں ۔۔۔۔ عید کے بعد کب تک دفاتر بند رہیں گے؟حکومت پاکستان نے لمبی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

پشاور (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں عام تعطیل میں عید کے پیش نظر 31 مئی تک اضافہ کردیا ہے۔خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا میں عام تعطیل میں 31 مئی تک اضافہ کردیا گیا ہے، اس دوران صرف ضروری سرکاری دفاتر کھولے جائیں گے، محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے چھٹیوں کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔دوسری جانب پنجاب میں بھی 31 مئی تک چھٹیاں کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں عید الفطر کیلئے 25 سے 31 مئی تک چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا گیا،

پنجاب میں عید کی چھٹیوں کا ابھی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر صوبے کے سرکاری ملازمین کیلئے ایک ہفتے کی چھٹیوں پر غور کیا جارہا ہے۔ عید سے پہلے کے ہفتہ اور اتوار کو شامل کرلیا جائے تو مجموعی طور پرعید پر 9 چھٹیاں بن جائیں گی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں عید کی چھٹیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس اجلاس میں وزیر قانون راجہ بشارت اور وزیر صنعت اسلم اقبال سمیت دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔اجلاس میں تجویز دی گئی کہ عید الفطر کے موقع پر ملازمین کو 25 مئی سے 31 مئی تک چھٹیاں دی جائیں۔ اجلاس میں اس تجویز کو منظور کرلیا گیا، محکمہ داخلہ پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب کی باضابطہ منظوری کے بعد چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردے گا۔

FOLLOW US