Monday January 20, 2025

عوام کو ایک اور دھچکا۔!! پیٹرول پمپس کے اوقات کار تبدیل۔۔۔ کب سے کب تک کھلیں گے؟ اعلان ہوگیا

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی سمیت سندھ بھرمیں پیٹرول سٹیشنز کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی، سندھ میں پیٹرول اورسی این جی پمپ صبح 6 سے شام 4 بجے تک کھولے جائیں گے، تمام پمپس مالکان اور ملازمین پابندی پرعمل درآمد کرنے کے پابند ہوں گے۔ بپیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ اوقات کار میں تبدیلی کی نئی پابندی کا اطلاق آج سے کیا جا رہا ہے، شام 4 بجے تمام پیٹرول پمپس کوبند کردیا جائے۔ سندھ بھر میں دو روز سے لاک ڈاؤن میں نرمی کی جاچکی ہے۔ اس دوران شہر میں کاروباری مراکز کو شام 5 بجے تک دکانیں کھولنے کی اجازت ہے۔

اس کے علاوہ سندھ حکومت نے منگل کو وضاحتی نوٹيفکيشن جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں تمام اجتماعات، جلسے، جلوسوں اور ريليوں پر پابندی برقرار رہے گی۔ دوسری جانب اس سے قبل سندھ حکومت نے شہروں کے اندر موجود پٹرول پمپس کو بھی شام پانچ بجے کے بعد بند کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ محکمہ داخلہ سندھ نے وضاحتی اعلامیہ جاری کر دیا جس کے مطابق سندھ میں اندرون شہر موجود پیٹرول پمپس کو بھی بند رکھنے کا حکم سامنے آیا۔ اندرون شہر پٹرول پمپس بھی شام 5 بجے کے بعد بند رہیں گے۔ نیشنل ہائی ویز اور موٹرویز پر موجود پیٹرول پمپ کیلئے اوقات کار کی پابندی نہیں۔ محکمہ داخلہ سندھ نے تمام کمشنرز اور ڈی آئی جیز کو مراسلہ ارسال کر دیا۔ پٹرول پمپس کو بھی مقررہ اوقات کے بعد بند کرایا جائے گا۔ ٹائر پنکچر کی دکانیں لاک ڈاؤن کے دوران پابندی سے مستشنیٰ ہوں گی۔

FOLLOW US