Monday January 20, 2025

سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لئے نئے قواعد و ضوابط جاری

کراچی : سعودی ائیرلائن نے نئی ٹریول ایڈ وائزری جاری کردی جس میں کہا گیا کہ سفرسے 48 گھنٹے پہلے اگر بخار کھانسی ، سانس رکنے کی علامات ہیں تو ائیرپورٹ مت آئیں۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کیخلاف حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے سعودی ائیرلائن نے مسافروں کیلئے نئی ٹریول ایڈ وائزری جاری کردی جبکہ سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے قواعد و ضوابط بھی جاری کئے۔ پاکستان سے سعودی ائیرلائن پر سفر کرنے مسافروں پر بھی اطلاق ہوگا ، سعودی ائیر ایڈوائزری کے مطابق سفرسے 48 گھنٹے پہلے اگر بخار کھانسی ،

سانس رکنے کی علامات ہیں تو ائیرپورٹ مت آئیں اور اگر پچھلے دو ہفتوں میں مسافر نے کورونا مریض کیساتھ وقت گزارا ہے تو بھی پرواز کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ایڈوائزری میں کہا گیا کہ اگر مسافر میں ظاہری علامات نظر آئیں تو بورڈنگ پاس نہیں دیا جائے گا اور دوران پرواز سماجی فاصلہ، ہینڈ سینیٹائزر اور تھری پلائی ماسک کا استعمال بھی لازم ہوگا۔

FOLLOW US