لاہور:چین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے فراہم کئے گئے طبی آلات اور سازو سامان سے کورونا وائرس کی وبا ء کی روک تھام سے متعلق پاکستان کی کوششوں کو تقویت اور متعلقہ اداروں کو وبا ء پر قابو پانے میں مدد ملی ہے۔سرکاری ریڈیو کے مطابق چائنہ اکنامک نیٹ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چین کے امدادی اداروں نے ہمیں ضروری طبی سازوسامان فراہم کیا ہے جو پاکستان میں مختلف منصوبوں میں مصروف عمل ہیں۔نغمانہ ہاشمی نے کہا کہ آزمائش کی ہر گھڑی میں پورا اترنے والے تذویراتی شراکت داروں اور نہایت قابل اعتماد دوستوں کی حیثیت سے پاکستان کورونا وائرس کی وبا ء کی روک تھام کی کوششوں میں چین سے تعاون کی فراہمی کا خواہاں ہے۔