Sunday January 19, 2025

پاکستان میں 2ہزارارب ڈالرز مالیت کی سونے کی کانوں کی موجودگی کا انکشاف، لیکن سونا کیوں نکالا نہیں جا رہا ؟سینئر صحافی نے بڑا مشورہ دیدیا

لاہور: معروف صحافی ہارون رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سونے کی سات کانیں موجود ہیں جن پر کام شروع ہونا چاہیے لیکن نہیں کیا جارہا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان وسائل سے مالا مال ملک ہے۔ہمارے پاس 2 ہزار ارب ڈالر کا سونا موجود ہے۔ہارون الرشید نے کہا کہ صورتحال کے مطابق فیصلے کرنے پڑتے ہیں ،پاکستان کو کوئی کمزور ملک نہیں بلکہ بہترین وسائل کا ملک ہے۔دنیا بھر میں گندم کی اوسط پیداوار ہم سے زیادہ ہے۔ہم نے کوئی کام نہیں کیا، حکومت نے اپنی رٹ قائم نہیں کی۔ہارون رشید نے کہا کہ پاکستان کے پاس 2 ہزار بلین ڈالر کے ذخائر تو موجود ہیں لیکن اس پر کام نہیں ہوتا کیونکہ اس کے نتائج پانچ چھ سال بعد آنے ہوتے ہیں۔

علاوہ ازیں اس کے لئے ایک سوشل کنٹریکٹ چاہیے ہوتا ہے۔اگر بلوچستان میں کام شروع کیا جائے تو اس کے لیے بلوچستان کا حصہ رکھنا پڑے گا ۔اگر سوات میں شروع کیا جائے تو پھر خیبرپختونخوا کا حصہ رکھنا پڑے گا،اصولی طور پر رکھنا بھی چاہیے۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ ہمارے پاس وسائل کا نہیں بلکہ کہ عقل اور فکر کا فقدان ہے۔ہمیں یہی معلوم نہیں ہے کہ ہمیں کس سمت کو جانا ہے۔ہارون رشید نے مزید کہا کہ آج جس جگہ پاکستان ہے وہاں بیس ہزار سال پہلے سمندر تھا۔اس کی مٹی کو دیکھیں تو سمجھ آ جائے گی۔پنجاب کا کچھ علاقہ ہے جو سمندر کے نیچے نہیں تھا۔ہر جگہ سے چٹانیں اور گول پتھر ہیں۔جس کے نیچے پتہ نہیں کیا کچھ ہے لیکن اس متعلق بھی کسی نے نہیں سوچا۔واضح رہے کہ ہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے ، پاکستان کے قیمتی پتھروں کی پوری دنیا میں مانگ ہے۔حکومت کمرشل ایکسپورٹرز کو تعاون فراہم کر کے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بے پناہ اضافہ کر سکتی ہے۔

FOLLOW US