Sunday May 19, 2024

پاکستان کے آرمی چیف اور چیف جسٹس کا الیکشن 2018بارے بہت بڑا اعلان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید با جودہ نے حال ہی میں 2018کے انتخابات میں تا خیر کا شارہ دے دیا۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق ریاست کے دو اہم عہدیدار چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید با جوہ نے حال ہی میں 2018کے انتخابات میں تا خیر کا اشارہ دے دیا ہے۔تاہم الیکشن کمیشن آف پاکستان کو انتخابات میں تا خیر کی کوئی ٹھوس وجہ نظر نہیں آ تی۔ ایک کالم نگار نے اپنے کالم میں لکھا تھا کہ چیف جسٹس کے مطابق حلقہ کی حد بندیوں کا معاملہ ابھی تک حل نہیں ہوا اس لئے انتخابات میں تا خیر ہو سکتی ہے۔جب کہ آرمی چیف نے حال میں صحافیوں کے ایک گروپ سے ملاقات کی

تھی جس میں انہوں نے یقین دہانی کروائی تھی کہ انتخابات وقت پر اورشفاف ہو ں گے۔تاہم آرمی چیف نے تکنیکی وجوہات کی بنا پر چند ہفتوں کے لئے انتخابات میں تا خیر کے امکان کو رد نہیں کیا۔ان تکنیکی وجوہات سے متعلق نہیں بتایا گیا تا ہم کہا جا رہا ہےکہ یہ وجوہات مختلف حلقوں کی حد بندی کے عمل سے جڑے تنازعات کے متعلق ہیں۔

FOLLOW US