Wednesday January 22, 2025

جس پارٹی کا چئیرمین ہی ایسا ہو وہ۔۔۔۔۔۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما نے شدید غصے میں آکر استعفیٰ دے ڈالا،جاتے جاتے کپتان کے بارے میں کیا کہہ گئے؟؟بڑی خبر

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اہم شخصیت کے استعفے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی صفوں میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔ بلوچستان سے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما نے گلو ں کا شکووں کا انبار لگا ڈالا۔ صوبہ بلوچستان سے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر خدائے نور نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے ۔ خدائے نور نے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے دس ماہ سے پارٹی چئیرمین سے ملاقات نہیں ہورہی ۔ انھوںنے مزیدکہا ہے پارٹی معاملات میں کسی قسم کی مشاورت نہیں ہوتی ۔ اس لئے عہدے سے خود کو الگ کر رہا ہوں ۔ البتہ ایک عام کارکن کی حیثیت سے پارٹی کےلئے کام کرتا رہوں گا۔

FOLLOW US