کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا ہے۔ گونر سندھ مران اسماعیل نے اپنے ٹویٹر پیغام میں تصدیق کی ہے کہ انکا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ”طویل انتظار کے بعد میرا ٹیسٹ رزلٹ آگیا ہے جو کہ امیدوں کے خلاف مثبت آیا ہے، اللہ نے مجھے ہمت دی ہے، میں کورونا کے خلاف جنگ جاری رکھوں گا اور وزیراعظم عمران خان کے شانہ بشانہ بھی جنگ لڑتا رہوں گا”۔
خیال رہے کہ اس سے قبل 27اپریل کو گونر سندھ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔ ان کے قرنطینہ کرنے سے پہلے انہوں نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کی تھی جس دوران وہ چینل کے عملے سے ملے تھے اور 3افراد کو ان سے کورونا منتقل ہوا تھا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کرنیوالے 26 افسران میں سے بھی ایک افسر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر مٹیاری کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نیو سعیدآباد عمار رضوی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ۔ڈی ایچ او نے بتایاکہ اسسٹنٹ کمشنر نیو سعیدآباد نے 2 روز قبل ریسرچ لیبارٹری جامشورو سے ٹیسٹ کرایا تھا۔اسسٹنٹ کمشنر عمار رضوی نے بتایا کہ طبیعت چند روز سے خراب ہے بخار، کھانسی، نزلہ اور سر میں درد ہے۔تاہم بتایا گیا ہے کہ اندرون سندھ کے علاقے مٹیاری میں گورنر سندھ سے ملنے والے سرکاری افسر کی اہلیہ اور بیٹے کو کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مٹیاری غلام رسول کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نیوسعیدآباد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ان کے اہلخانہ کے ٹیسٹ کرائے گئے تھے جس کے بعد ان کی اہلیہ اور بیٹے کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے، غلام رسول اور دو نئے کیسز کے بعد ضلع میں مریضوں کی تعداد سات ہوگئی ہے۔البتہ انکے خاندان کے افراد وائرس سے محفوظ رہے تھے۔ اب گونر سندھ نے دوبارہ اپنا ٹیسٹ کروایا ہے جس میں انکی رپورٹ دوبارہ مثبت آئی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اللہ کی مدد سے اس بیماری سے لڑیں گے اور اسے شکست دیں گے۔ اس سےقبل بھی انہوں نے کہا تھا کہ ”انشاء اللہ جلد اس سے صحتیاب ہوجاؤں گا، وزیراعظم عمران خان کا ماننا ہے کہ ہم نے اس سے زیادہ مشکل لڑایاں لڑی ہیں، جس جنگ کی ہم نے تیاری کی ہے، یہ اس کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہے، اللہ ہمیں اس وبا سے لڑنے کی طاقت عطا کرے۔”
I got my much awaited retest results today, & against my expectations, tested positive again. I am grateful to all those who prayed for me. I’m trained to fight, Allah Almighty has given me strength to fight & I will. Fought many battles alongside @ImranKhanPTI a great fighter.
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) May 7, 2020