لاہور : پنجاب حکومت کا حجام کی دکانیں بدستور بند رکھنے کا فیصلہ، وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم کا کہنا ہے کہ صوبے میں میں ریسٹورنٹ،ہوٹل ،شادی ہال،حجام کی دکانیں کھولنےکی اجازت نہیں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے لاک ڈاون میں بدتریج کمی کرنے کا اعلان کیے جانے کے بعد پنجاب نے بھی اس فیصلے پر عمل کرنے کی رضامندی ظاہر کی ہے۔ اس حوالے سے وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم نے بتایا ہے کہ صوبے میں چھوٹی دکانیں اور کچھ شعبوں کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی، تاہم حجام کی دکانیں تاحال بند رہیں گی۔ صوبے میں میں ریسٹورنٹ، ہوٹل ،
شادی ہال، حجام کی دکانیں کھولنے کی اجازت اب بھی نہیں ہوگی۔ دوسری جانب مزید بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں کنسٹرکشن سے منسلک صنعتوں اور متعلقہ دکانوں کو کام کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیاہے،ہفتے سے مزید صنعتوں اور متعلقہ کاروبار کھولنے کی اجازت ہوگی، پائپ ملز، سرامکس، سینٹری ویئرز، پینٹس، الیکٹریکل کیبلز، سوئچ بورڈز، سٹیل، ایلومینم کی صنعتوں اور دکانوں کو کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ ہارڈویئر سٹورکو بھی اوپن کیا جارہاہے۔صوبے میں چھوٹی مارکیٹیں اور چھوٹی دکانیں کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔چھوٹی مارکیٹیں اور چھوٹی دکانیں صبح فجر سے شام 5بجے تک کھلی رہیں گی۔ اوپن ہونے والی چھوٹی مارکیٹیں اورچھوٹی دکانیں ہفتے میں 2دن بند رہیں گی۔2دن بندش کا اطلاق پہلے سے کھولی گئی فارمیسی، میڈیکل سٹورز،دودھ دہی کی دکانوں،کریانہ سٹوروں، تندوروں،بیکریوں اور دیگردکانوں پر نہیں ہوگا۔ ہسپتالوں کی او پی ڈیز کو بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تعلیمی ادارے 15جولائی تک بند رہیں گے اوربورڈ کے امتحانات کوبھی ختم کر دیا گیا ہے۔ 9ویں،10ویں، 11ویں اور 12ویں جماعت میں پروموشن گزشتہ برس کے رزلٹ پر ہوگی۔