اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنمااور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ نگران وزیراعظم کے معاملے پر اہم سیاسی پیشرفت ہوچکی ہے۔ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کیلئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ایک دفعہ بات ہوئی تھی نگران وزیراعظم کیلئے ذہن میں ایک نام ہے اور پی ٹی آئی سے
بھی بات کی ہے۔ نواز شریف سے چار ماہ قبل اعتراف کیا تھا کہ میمو گیٹ کیس میں کورٹ ملنا ان کی غلطی تھی ۔ چیف جسٹس اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات سے کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا پیشن گوئی کرتاہوں کہ جون تک ڈالر 120 تک پہنچ جائے گا۔ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کیلئے بہت کچھ کھویا ہے۔تمام اداروں کو آئین اور قانون کا پابند بنانا ہوگا۔ گزشتہ روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ چیف جسٹس اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات سے کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔ بلکہ شکوک و شبہات جنم لیں گے۔ ہمارے دور میں بھی ایسے ملاقات ہوتی رہی ہیں۔ چار ماہ قبل نواز شریف نے مجھے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے خلاف میمو گیٹ کیس میں عدالت میں مجھ سے ایک بڑی غلطی سرذد ہوئی۔ میاں صاحب ہمیشہ پیپلزپارٹی کو کمزور کرنے کی کوشش کرتا رہا۔ جبکہ آصف زردری ان کو مضبوط کرنے میں لگے رہے۔ پیپلزپارٹی کے پاس وضع داری ہے۔ عدالت میں مجھ سے ایک بڑی غلطی سرذد ہوئی۔ میاں صاحب ہمیشہ پیپلزپارٹی کو کمزور کرنے کی کوشش کرتا رہا۔ جبکہ آصف زردری ان کو مضبوط کرنے میں لگے رہے۔ پیپلزپارٹی کے پاس وضع داری ہے۔