Friday May 17, 2024

دوستوں نے مزاق میں 6 سالہ بچے کے منہ اور ناک میں مٹی بھر کے بچے کی جان لے لی

لاہور میں دوستوں کا مذاق 6 سالہ بچے کی جان لے گیا، دوستوں نے 6سالہ حسنین کے منہ اور ناک میں مٹی بھر کے بچے کی جان لے لی۔ تفصیلات کے مطابق رائیونڈ کے علاقے وطنہ میں چھ سالہ حسنین اپنے دوستوں کے ساتھ کھیتوں میں کھیل رہا تھا کہ اس دوران اس کے دوستوں‌ نے مزاق میں اس کے منہ اور ناک میں مٹی ڈال دی جس سے حسنین کا سانس رک گیا اور وہ جاں بحق گیا۔ رائیونڈ پولیس کے مطابق چھ سالہ حسنین منہ اور ناک میں مٹی ڈالنے کی وجہ سے دم توڑ گیا تھا جبکہ کھیل کے دوران علی عرف موٹا نے بچے کے منہ اور ناک میں مٹی ڈالی تھی۔

مقتول حسنین کے دوستوں کی عمریں پانچ سے آٹھ سال کے درمیان ہیں۔ حسنین کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق حسنین کے سانس کی نالی میں مٹی پھنس گئی تھی جس کی وجہ سے وہ سانس نہ لے سکا اور حسنین کی موت دم گھٹنے کے باعث ہوئی ہے۔ کھیل کے دوران بچوں پردھیان رکھیں کیونکہ بچوں کا کھیل جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ جنوری میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا۔ جب پشاور میں بچوں نے کھیل کے دوران لڑائی میں مبینہ طور پر دوست کو قتل کردیا تھا۔ دوستوں نے تیز دھار آلے سے مبینہ طور پر دس سالہ فواد کو قتل کردیا تھا، فواد کی لاش برساتی نالے کے پاس سے ملی تھی۔ فواد کو مارنے کا اعتراف کرنے والے بچوں کی عمریں نو سے دس سال کے درمیان تھیں۔

News Source: Urdupoint webpage

FOLLOW US