Saturday July 19, 2025

کیپٹن صفدر نے پاک فوج کے کس سابق سربراہ کو شرابی اور زانی قرار دے ڈالا؟؟؟چونکا دینے والی خبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن صفدر کا کہنا ہے کہ ملک کو ہمیشہ آمریت کے دور میں نقصان پہنچا ہے ۔سابق جرنیلوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا تھا ۔ اپنے ایک بیان میں کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے کہ ملک اس لئے نہیں بنا تھا کہ ایوب خان مارشل لاء لگائے، ملک ایک شرابی جواری، زانی یحییٰ کے ہاتھوں دولخت ہو گیا ٗ نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی ملک بنایا، نواز شریف کہہ رہا ہے کہ عوام کے ووٹ کے تقدس کے لئے باہر نکلا ہوں، مجھے اقتدار نہیں چاہئے،مضبوط ملک چاہیے، اگرعزت چاہتے ہو تو ووٹ کو عزت دینی پڑے گی۔کیپٹن (ر) صفدر نے پرویز مشرف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مکے دکھانے والے کمانڈو آؤ، آئین تمھیں ڈھونڈ رہا ہے ٗ نواز شریف نے

مشرف کو کہا تھا ہر جرم معاف کرتا ہوں لیکن آئین توڑنے کا جرم معاف نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پاک لوگوں کے لئے ہے، شیخ رشید جیسے گندے لوگوں کے لئے نہیں جب کہ ہمارے ساتھ آؤ گے تو آئین کی حفاظت کرنے والےبنو گے مگر مسئلہ یہ ہے کہ تم ہمارے ساتھ آ نہیں سکتے۔