Saturday July 19, 2025

کپتان کا مسلم لیگ (ن) کے ہوم گرائونڈ پر تباہ کن سپیل۔۔۔ سابق وزیر حکومتی جماعت کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہو گئ

دریاخان (مانیٹرنگ ڈیسک )حکومتی جماعت مسلم لیگ (ن)سے تعلق رکھنے والی مسلم لیگ (ن) کی سرکردہ اورسابق حکومتی شخصیات نے اپنی پارٹی کو خیر باد کہہ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے کا سلسلہ جاری رکھا ہو اہے جس کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کو خود اپنے ہی ہوم گرائونڈ پر شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بھکر سے مسلم

لیگ ن کے ایک مظبوط علاقائی دھڑے سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزیرکی گذشتہ دنوں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے کئے گھنٹے ملاقات ہوئی جس میں عمران خان نے اس گروپ کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی اور آئندہ انتخابات میں ضلع کے تمام حلقوں سے پارٹی ٹکٹ دینے کی آفر کی ہونے والی اس ملاقات میں اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے بھکر سے تعلق رکھنے والی سیاسی شخصیت نے عمران خان سے ملاقات کی تصدیق کی ہے پر تاحال شمولیت کے فیصلہ کی تائید نہیں کی ہے بھکر کا یہ سیاسی دھڑا پی آئی ٹی میں چلا جاتا ہے تو آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کو یہاں سے سخت ترین مقابلہ کا سامنا کرنا ہوگا کیونکہ بلدیاتی الیکشن میں شیر اس علاقائی دھڑے سے بری طرح شکست سے دوچار ہوا تھا اس گروپ میں سے ایک ایم پی اے اس وقت مسلم لیگ ن میں شامل ہیں 2002کے الیکشن میں اس سیاسی دھڑا نے چوہدری شجاعت کو ایم این اے بنوایا 2008کے الیکشن میں آزاد الیکشن لڑ کر کامیاب ہوئے اور مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے ضمنی الیکشن میں میاں شہباز شریف کو بلامقابلہ ایم پی اے بنوایا ،بلدیاتی الیکشن میں ضلع کونسل میں واضح کامیابی حاصل کی لیکن مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑانئی ضلع کی حلقہ بندی سے اس سیاسی دھڑے کی سیاسی پوزیشن اور بھی مضبوط ہوگئی آئندہ عام انتخابات کے جوڑتوڑ اور رابطوں میں شدت آتے ہی پی پی پی کی قیادت بھی مسلسل رابطہ کررہی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاق اور پنجاب کی پی ٹی آئی سے وابستہ شخصیات بھی اس دھڑا سے رابطہ میں ہیں اور اس سلسلہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اس دھڑے کے سابق صوبائی وزیر کی ملاقات کڑی ہے