Monday January 20, 2025

ٹینشن نہ لیں، یوٹیلٹی سٹور سے افطار کے بعد خریداری کر لیں، اجازت مل گئی

لاہور:ٹینشن نہ لیں، یوٹیلٹی سٹور سے افطار کے بعد خریداری کر لیں، اجازت مل گئی،حکومت پنجاب نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے اوقات کار بڑھانے کا حکم دے دیا اور اب افطار کے بعد بھی عوام خریداری کرسکیں گے۔مراسلے کے مطابق اب یوٹیلیٹی اسٹورز صبح 9 سے رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے اور شہری افطار کے بعد بھی خریداری کرسکیں گے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر سماجی فاصلہ اور گاہکوں کیلئے سینیٹائزرز کا استعمال یقینی بنایا جائے گا۔خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران گروسری اور دیگر کاروبار صبح 9 سے 4 بجے تک کھولنے کی اجازت ہے۔

FOLLOW US