Monday November 25, 2024

’’یاسمین راشد گنگا رام کی وزیر صحت ہیں،حکومتی کام اپوزیشن کرنے لگی ‘‘نوازشریف اور شہباز شریف کی ہدایت جاریں ، طبی عملے کیلئے کرونا وائرس سے بچائو کیلئے کٹس سمیت کونسا سامنے بجھوا دیا گیا ؟ تفصیلات سامنےآگئیں

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور صدر محمد شہباز شریف کی ہدایت پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹاف کو کرونا وائرس سے بچائو کی حفاظتی کٹس،سینیٹی ٹائرزراور تولیے تقسیم کیے گئے۔سابق صوبائی وزرا ئے صحت خواجہ سلمان رفیق اورخواجہ عمران نذیر، سابق لارڈمیئر لاہور کرنل (ر)مبشر جاویدسمیت دیگر نے حفاظتی سامان تقسیم کیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ عمران نذیر کہا کہ حکومت کورونا وائرس کی روک تھام سمیت ہر معاملے میں ناکام ہوچکی ہے ،شہبازشریف پاکستان آئے تو ڈاکٹروں کو حفاظتی کٹس مہیا کیں، اب

تک تیس ہزار حفاظتی لباس ملک بھر میں فراہم کر چکے ہیں، جو کام حکومت کا تھا وہ اپوزیشن کررہی ہے اور کہا جارہا ہے کہ ہم سیاست کررہے ہیں،ہم خدمت کی سیاست کررہے ہیں،ماضی میں بھی عوام کی خدمت کرتے رہے ہیں اور شہباز شریف اور ان کہ ٹیم مستقبل میں بھی یہ خدمت کی سیاست کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کو سلامی کے بعد تھپڑ مارے گئے توسب سے پہلے شہبازشریف کی ٹیم نے وہاں پہنچ کر حفاظتی لباس دئیے۔پی آئی سی دل کے علاج کیلئے ریڑھ کی ہڈی ہے مگر حفاظتی سامان نہ ہونے کی وجہ سے چونتیس سے زائد طبی عملے میں کورونا وائرس کی نشاندہی ہوچکی ہے،وزیر صحت یاسمین راشد گنگا رام کی وزیر ہیں ان کو کچھ نہیں پتہ کرنا کیاہے،وارڈز میں عام تولیہ استعمال ہو رہاہے لیکن ہم سپیشل اینٹی بیکٹریل تولیہ اور صابن دے رہے ہیں،تاریخ میں پہلی مرتبہ تنخواہیں حکومت کے فنڈ میں جمع کروائیں لیکن وسیم اکرم پلس اور خان صاحب کے وزرا ء (ن) لیگ کو بدنام کررہے ہیں۔حکومتی وزرا ء بلوں سے باہر نہیں نکلے ہماری وجہ سے وہ بھی باہر نکل رہے ہیں۔ ہر حلقہ میں راز داری سے کروڑوں روپے کا راشن فراہم کررہے ہیں ۔خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ حکومت چاہتی نہیں کہ ٹیسٹنگ بڑھے، جب لوگوںکے ٹیسٹ نہیں کریں گے تو وائرس پھیلے گااور ایسا ہوتے دیکھ کر دنیا حیران ہو رہی ہے ۔وزیر اعظم عمران خان لاک ڈائون پر کنفیوزہیں کہتے اشرافیہ نے لاک ڈائون کروایا ،ہر روز نیا بیان سامنے آرہا ہے،کہتے ہیںبااختیار وزیر اعظم ہوں پھر آپ نے کس اشرافیہ کا ذکر کیاہے ،اپنی پریس کانفرنس میں وضاحت دیدیں ۔ڈاکٹروں کو ڈبل تنخواہیں تو کیا دینی ہیں بلکہ اس میں بھی کٹ لگادیاجسے میڈیا کی نشاندہی پر واپس لیا۔جو ایدھی کو نہ بخشے اور اس سے بھی پیسے لے اس سے کس چیز کی توقع کریں گے،حکومتوں کا کام دینا ہے یہ الٹا لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بتائیں کہاں ہے ٹائیگر فورس،

وہ کہیں نظر نہیں آرہی، جب لوگ قبروں میں چلے جائیں گے تب مدد کریں گے۔خواجہ سلمان رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس دنیابھر میں پھیلا ہواہے ۔حکومت جہاں سستی کاہلی کا مظاہرہ کرے گی تو ہم اپنا کردار ادا کریں گے۔ہم ڈاکٹرز پیرامیڈیکل سٹاف سمیت طبی عملے کو کٹس فراہم کررہے ہیں حالانکہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے ،ڈاکٹرز اور طبی عملے کو کٹس دے کیونکہ سب سے زیادہ ان کو خطرہ ہوتاہے۔حکومت کو بار بار کہنے کے باوجود ان کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹنگ کی قیمت کم کریں جیسے ہم نے سی بی سی ٹیسٹ اپنے دور میں کم کیاتھا،قرنطینہ سنٹرز میں مریضوں کو پانچ پانچ دن تک ٹیسٹوں کی رپورٹس نہیں دی جارہیں،ایکسپو سنٹر میں مریض احتجاج کررہے ہیں ،یہ معاشی روڈ میپ کیا دے رہے ہیں کہ پنجاب میں تیس لاکھ لوگ بے روزگار ہو جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی زبان بند نہیں ہو سکتی جیلوں میں ڈالا لیکن ہم عوامی ایشو پر کھل کر بات کریں گے۔

FOLLOW US