Sunday July 20, 2025

نوازشریف کو چودھری سوال کے متعلق صحافی کے سوال پر غصہ آگیا،،کھری کھری سناتے ہوئے کیا کہہ ڈالا؟؟؟بڑی خبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک جانب سابق وزیرداخلہ چودھری نثار ہیں جو اپنی قیادت کو براہ راست تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں تو دوسری جانب نوازشریف ہیں جو چودھری نثار کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات پر سیخ پا ہوجاتے ہیں؛ سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان بارے سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا،سوال پوچھنے والے صحافی کو نواز شریف نے ٹوکتے ہوئے کہا کہ بات مشرق کی ہو رہی ہوتی ہے اور آپ مغرب کی طرف چل پڑتے ہیں۔منگل کو احتساب عدالت میںسابق وزیراعظم نواز شریف نے صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کی تو اس دوران ایک صحافی

نے نواز شریف سے پوچھا کہ کیا چوہدری نثار علی خان کو پارٹی سے نکال دیا گیا ہے جس پرنواز شریف نے صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھی عجیب سوالات پوچھتے ہیں،بات مشرق کی ہو رہی ہوتی ہے اور آپ مغرب کی طرف چل پڑتے ہیں۔