اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ لاک ڈاﺅن کا اعلان کر دیاگیا اور یہ سوچا ہی نہیں کہ دیہاڑی دار بیچارے کا کیا بنے گا ، جو ان کا سٹرانگ مین ، کہتا ہے کہ اس کی چھاتی 50 انچ کی ہے ، مودی اتنا ڈرپوک نکلا کہ ایک دم لاک ڈاﺅن کردیا اور ملک میں سب بند کر دیا ، بیچارے لوگ دو سو میل پیدل چل کر جارہے ہیں ، ہندوستان میں وہ غریب لوگ تھے ، سوچا ہی نہیں کہ عام آدمی کی زندگی کا کیا ہو گا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے نالج اکانومی پرکوئی ترقی نہیں کی ،ہمیں اپنے ہسپتال درست کرنے ہیں،انہیں بہتربنانا ہے،
جب تک وزرا سرکاری ہسپتالوں میں علاج نہیں کرائیں گے ہسپتال بہترنہیں ہوں گے، آج صاحب اقتدارچاہیں توبیرون ملک علاج نہیں کراسکتے،ڈیڑھ سال ملک کوڈیفالٹ سے بچانے میں گزرگیا،کورونا نے سکھایا کہ اپنے پاو¿ں پرکھڑا ہونا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قوم کوپورا ویژن دیں گے،یہ کسی چھوٹے طبقے کیلئے نہیں پورے ملک کیلئے ہوگا،حکمران اشرافیہ نے فیصلہ کیا کہ ملک میں لاک ڈاو¿ن کرنا ہے،خود اعتمادی لوگوں کومشکلات سے نبردآزما ہونے کے قابل بناتی ہے،وزارت سائنس وٹیکنالوجی میں پوٹینشل ہے۔عمران خان کا کہناتھا کہ 60 کی دہائی میں پاکستان ترقی کی جانب گامزن تھا ، جو ملک نوکلیئر ہتھیار بنا سکتا ہے اس کیلئے وینٹی لیٹر بنانا مشکل ہے ؟ یہ کیسے ہو سکتاہے کہ ہر چیز کو امپورٹ کریں ، جب قوم خود پر اعتماد کرنا شروع کر دیتی ہے توا ٓگے بڑھتی ہے ۔