Thursday November 28, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ”میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، میں نے خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے، میری پوری قوم سے درخواست ہے کہ وہ احتیاط کریں۔ دعا کی درخواست ہے۔” خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 15ہزار320ہوگئی ہے جبکہ اب تک 358افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اب تک ملک میں 4ہزار105مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں۔

FOLLOW US