Wednesday January 22, 2025

تحریک انصاف کا مسلم لیگ (ن) پر بڑا سیاسی حملہ انتہائی اہم شخصیت کو ساتھ ملا کر الیکشن 2018کا ٹکٹ بھی دے ڈالا

گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے حکومتی جماعت کے خلاف ایک اور بھرپور کامیابی حاصل کر لی ہے ۔اہم شخصیت کو ساتھ ملاکر ٹکٹ جاری کرنے کا بھی عندیہ دے ڈالا۔ گوجرانوالہ سے ایک چئیرمین یونین کونسل نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے چئیرمین یونین کونسل رضوا ن اسلم بٹ نے مسلم لیگ (ن) کو خیر باد کہہ کرپاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا عندیہ دے ڈالا ۔

یہ وہی یوسی چئیرمین ہیں جنھیں 2013کے الیکشن میں وفاقی وزیر مملکت عثمان ابراہیم کی حمایت حاصل تھی اور انہوں نے 20 ہزار سے زائد ووٹ لئے تھے رضوان اسلم بٹ نے دعوی کیا ہے کہ مجھے پی ٹی آئی کی طرف سے پی پی 54 ٹکٹ کا گرین سگنل بھی دے دیا گیا ہے۔

FOLLOW US