Friday February 14, 2025

گوجرانوالہ کے ایک لڑکے کی اپنی کلاس فیلو سے دوستی ہوگئی ،،وہ اس سے ملاقات کرنے گھر جا پہنچا، گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل دیکھ کر لڑکی کا باپ سیدھا کمرے میں گیا اور۔۔۔۔چونکا دینے والی خبر

گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) کالج کے ایک نوجوان طالب علم کو اپنی جماعت لڑکی کے گھر جا کر ملاقات کرنے کی قیمت اپنی جان دے کر چکانا پڑ گئی۔ ماڈل ٹائون کے علاقے میں عبد المقتدر نامی ایک نوجوان اپنے کالج کی کلاس فیلو سے ملنے اس کے گھر جاپہنچا اور اپنی موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کر دی ۔ لڑکی کے والد نے اپنے سکیورٹی گارڈ کو حکم دے کر نوجوان کو گولی مروا دی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول نوجوان کے والد کی درخواست پر جب ہم لڑکی کے گھر کے باہر پہنچے تو وہاں ایک موٹر سائیکل کھڑی نظری آئی جس کی نمبر پلیٹ پر عبد المقتدر لکھا ہو انظر آیا ۔ مقتول کی جیب سے ملے پرس سے بھی

پتہ چلا کہ اس کا نام عبد المقتدر تھا۔ لڑکےکے والد نے الزام عائد کیا کہ اس کے بیٹے کو لڑکی کے باپ نے اپنی گارڈ کو کہہ کر گولی مروائی ۔ اور لڑکے کو گولی اس کا تعاقب کرکے ماری گئی۔