Saturday July 19, 2025

بلوچستان کے بعد اب سندھ اور پنجاب میں بھی بغاوت مسلم لیگ (ن)کے کتنے ارکان اسمبلی آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے؟؟؟ حیران کر دینے والے اعدا د و شمار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن)کو آئندہ الیکشن سے قبل ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی بڑی تعداد کی جانب سے خدا حافظ کہے جانے کے امکانات بڑ ھ گئے ہیں ۔ بغاوت کا یہ سلسلہ بلوچستان سے شروع ہونے کے بعد سندھ اور اب پنجاب میں داخل ہو چکا ہے ۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی

و صوبائی اسمبلی کی ایک بڑی تعداد نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی بجائے آزاد امیدواروں کو ووٹ دیے ہیں۔ اور یہ تمام ارکان اسمبلی الیکشن 2018میں خود بھی مسلم لیگ (ن) کے فورم پر الیکشن لڑنے کاکوئی ارادہ نہیں رکھتے بلکہ آزاد حیثیت سے ہی الیکشن لڑیں گے ۔حیدر آباد سے مگسی، ٹھٹھہ سجاول سے شیرازی برادران جبکہ ن لیگ کی ٹکٹ پر سینیٹر بننے والی راحیلہ مگسی نے بھی آئندہ انتخابات میں آزاد اُمیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔سندھ سے ماوری میمن بھی آئندہ انتخابات میں ن لیگ کی اُمیدوار نہیں ہوں گی۔ آزاد اُمیدواروں کی تعداد میں مزید اضافے کا امکان ہے۔جنوبی پنجاب میں گذشتہ عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے اراکین قومی اسمبلی جو بعد ازاں ن لیگ میں شامل ہوئے تھے، ایک مرتبہ پھر سے پارٹی چھوڑ کر آزادحیثیت میں الیکشن لڑنے کے لیے پر تول رہے ہیں ۔ چودھری نثار ، غوث علی شاہ اور ذوالفقار کھوسہ الیکشن سے قبل حکومتی جماعت کے خلاف الائنس بنا سکتے ہیں۔