Sunday January 19, 2025

حکومت گرانے میں ہماری مدد کریں، بدلے میں ہم آپکو کیا دیں گے؟ شہباز شریف کی جانب سے جہانگیر ترین سے خفیہ رابطوں کا انکشاف

اسلام آباد:شہباز شریف بزدار حکومت گرانے کیلئے جہانگیر ترین کی منتیں کر رہے ہیں۔ سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور قائد پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف جہانگیر ترین کی منتیں کررہے ہیں کہ پنجاب کی حکومت گرانے میں ان کی مدد کی جائے۔ عارف حمید بھٹی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی مل کر بھی پنجاب حکومت کو نہیں گراسکتے، شہباز شریف جہانگیرترین کی منتیں کررہے ہیں کہ ہمیں تھوڑی سی سپورٹ دے دیں۔انہوں نے کہا ہے کہ اگر جہانگیر ترین آج فیصلہ کرلیں کہ پنجاب میں عثمان بزدار کی حکومت گرانی ہے

تو عثمان بزدرا صوبائی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ نہیں لے سکیں گے۔اس سے قبل عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا کہ اہم نوعیت کے مزید تین تبادلہ ہونے والے ہیں جس پر پاکستان کے مستقبل کا انحصار ہوگا۔ان کا کہنا ہے کہ شبلی فراز کی تعیناتی یا فردوس عاشق اعوان کی چھٹی کوئی خبر نہیں۔اصل خبر سابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی تعیناتی ہے۔کیونکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ کسی سابق ڈی جی آئی ایس پی آر کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے اطلاعات بنایا گیا ہے۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اور میڈیا میں اب تک بہت فاصلہ رہے ہیں۔ممکن ہے شبلی فراز اور عاصم باجوہ کی تعیناتی حکومت اور میڈیا کے درمیان فاصلہ کم کرنے کے لیے کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ان تبادلوں کے بعد اہم نوعیت کے تین تبادلے اور ہوں گے جس پر پاکستان کے مستقبل کا انحصار ہوگا۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں پھر سے اکھاڑ پچھاڑ کی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹا دیا۔ جبکہ ان کی جگہ سینیٹر شبلی فراز کو وزیر اطلاعات اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو وزیراعظم کا معاون خصوصی اطلاعات مقرر کردیا گیا ۔ دونوں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹانے پر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ایک سچے اور باوقار شخص شبلی فراز کو وزیراطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔

FOLLOW US