Wednesday October 23, 2024

گل احمد ٹیکسٹائل نے زبردستی 450 ملازمین کا استعفیٰ لے لیا،الکرم ٹیکسٹائل ملز نے بھی انتہائی افسوسناک قدم اٹھا لیا

کراچی(این این آئی)لاک ڈائون کے دوران ٹیکسٹائل انڈسٹریز کی جانب سے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی معروف صنعتوں نے ملازمین کو بے روزگار کردیا۔گل احمد ٹیکسٹال نے زبردستی 450 ملازمین کا استعفیٰ لے لیا۔استعفیٰ ایک ہی فارمیٹ پر ملازمین کانام اور عہدہ لکھ کر دستخط لے لیے گئے ہیں۔گل احمد ٹیکسٹائل نے منزل پمپ والے دونوں ٹاور سے چار میں سے دو دو ڈپارمنٹ کے ورکر نکال دیئے۔نکالے گئے ملازمین کو بونس اوور ٹائم اضافی تنخوائیں دینے سے صاف انکار کردیا گیا،دوسری جانب الکرم ٹیکسٹائل ملز نے درجنوں ملازمین کو بغیر تنخواہ کے زبردستی چھٹی پر بھیج دیا۔الکرم ٹیکسٹائل ملز نے نوٹس ملازمین کو بھیج دیا۔ملز کی جانب سے ملازمین کو بھیجے گئے نوٹس کے مطابق سندھ حکومت کی ملز کھولنے کی اجازت کے بعد کچھ آرڈر مکمل کرنے کے لیے ضروری ملازمین کام پر آئیں جبکہ انتظامیہ نے دیگر ملازمین کو جون تک کام پر نہ آنے کی ہدایت کی ہے۔

FOLLOW US