Monday February 17, 2025

میں نے ختم نبوتؐ کے تحفظ کی بات کی تھی اس لئے اب مجھے۔۔۔کیپٹن (ر)صفدر کاچونکا دینے والا بیان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم کے میاں نوازشریف کے داماد اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر نے اپنے اوپر قائم کیے گئے مقدمات کے خلاف حیران کن موقف اپناتے ہوئے اسے ختم نبوت ؐ کے تحفظ کی حمایت کی سزا قرار دے دیا ہے۔مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے قومی احتساب بیورو کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثوں پر جانچ پڑتال کے حکم پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ختم نبوتؐ کے تحفظ کا مطالبہ کرنے پر سزا دی جارہی ہے۔ اپنے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ میری زندگی کھلی کتاب کی طرح ہے، واجد ضیاء کو کمیٹی میں طلب کرنے پر مقدمات بنائے جارہےہیں ۔