Monday January 20, 2025

چینی اور آٹا بحران میں ملوث عناصر عید کے بعد جیل میں ہوں گے شیخ رشید کا دعویٰ

اسلام آباد :وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چینی اور آٹا بحران میں ملوث عناصر عیدالفطر کے بعد جیل کا سامنا کرسکتے ہیں۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز سکینڈل کے پیچھے بعض اہم شخصیات بھی انکوائری مکمل ہونے کے بعد جیل بھیجی جاسکتی ہیں۔ وزیر ریلوے نے کہاکہ عوام کو موجودہ قیادت سے بڑی توقعات ہیں اور اگر پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ قیادت بدعنوان عناصر کو جیلوں میں بھجوانے میں ناکام ہوگئی تو پھرعمران خان کو سیاسی محاذ پر کئی چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے متعلق انہوں نے کہا کہ یہ دونوں رہنما بدعنوانی کے کیسز میں ملوث ہونے کی بنا پر اپنی مقبولیت کھو چکے ہیں۔

FOLLOW US