Friday February 14, 2025

نہال ہاشمی کی سپریم کورٹ میں سزا کے بعد ان کی اہلیہ میدان میں کود پڑیں۔ ،نوازشریف کے بارے میں کیا کہہ ڈالا؟؟چونکا دینے والی خبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نہال ہاشمی کو سپریم کورٹ کی جانب سے دی گئی سزا کے بعدا ب ان کی اہلیہ نے کارکنوں کے سامنے دھواں دار تقریر کر ڈالی ہے۔ کہتی ہیں کہ نوازشریف کو ملک میں جاری ترقیاتی کاموں کی سزا دی جارہی ہے۔ کا رکنوں سے خطاب کرتے ہوئے نہال ہاشمی کی اہلیہ نے کہاکہ قائداعظم کے بعد اگر ملکی تاریخ میں کوئی لیڈر تھا تو وہ نوازشریف ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پہلے نوازشریف کو ایٹمی دھماکے کرنے کی سزاملی اور اب سی پیک کی سزادی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ ملک مسائل میں گھرا ہو اتھا تو نوازشریف نے آکر ملک کی باگ ڈور سنبھالی ۔ پہلے ایٹمی دھماکے کیے اور پھر ملک کی ترقی و خوشحالی کا ضامن بننے والا

سی پیک منصوبہ بنایا ۔ جلا وطن ہو کربھی نوازشریف نے ملک کے بارے میں ہی سوچا۔نہال ہاشمی کی اہلیہ نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کی حمایت میں ہمیں جو بھی سختیاں اور تکلیف برداشت کرنا پڑی ہم کریں گے اور ہم ثابت قدم رہیں گے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے نواز شریف ہمارے حقیقی لیڈر اور ساتھی ہیں۔