کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کاکریڈٹ رینجرز،پولیس اورعوام کو جاتا ہے، کراچی آپریشن میں مسلم لیگ ن کا کوئی حصہ نہیں ہے،بدترین امن وامان کی صورتحال آج بہترہوگئی ہے،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سندھ حکومت نے بہترکام کیا ہے،کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے پی ایس ایل کے فائنل کوکامیاب کیا، کل دشمن ہارگیا اورپاکستان جیت گیا،سب نے ثابت کیاکہ ہم ایک ہیں،کراچی کے شہریوں نے بہترین مہمان نوزای کی ہے،انہوں نے کہا کہ سوات آپریشن پیپلزپارٹی کیدورحکومت میں ہوا، کراچی
آپریشن میں مسلم لیگ ن کا کوئی حصہ نہیں ہے،شریف برادران کی حکومت کی موجودگی میں سری لنکاکی ٹیم پرحملہ ہوا،۔سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ویسٹ انڈیزٹیم کے آنے سے ہوگی،کوئی جادوکی چھڑی نہیں ہے کہ ایک دن میں سب کچھ ٹھیک ہوجائے،پی ایس ایل کی طرح ویسٹ انڈیزکیساتھ سیریزکوکامیاب بنائینگے