Saturday July 19, 2025

نوازشریف نے اپنے تمام سینئر رہنمائوں کو پاس بلا لیا،،کیا بڑے فیصلے ہو گئے؟؟دھماکے دار خبر

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) میاں نوازشریف نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنمائوں کا اجلاس طلب کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی زیر صدارت جاتی امراء رائیونڈ میں غیر رسمی مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ملک کی مجموعی صورتحال ،نیب کیسز ، عبوری سیٹ اپ اور آئندہ عام انتخابات سمیت پارٹی امور بارے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس میں وفاقی وزیر ریلویزخواجہ سعد رفیق ، سینیٹر پرویز رشید ، رانا مقبول سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں موجودہ صورتحال پر تمام رہنماؤں نے کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور قیادت کو تجاویز بھی دیں ۔نوازشریف کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے مشکلات کے باوجود ملک اور عوام کی خدمت کی ہے اور اس سلسلے کو جاری رکھیں گے۔ اجلاس میں آئندہ عام انتخابات کے تناظر میں عبوری سیٹ اپ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔