Monday January 20, 2025

خرم دستگیر خان کے ہمراہ کمیشن کے سامنے پیش ہونا چاہتا ہوں، شاہد خاقان عباسی کی چینی سکینڈل کیس میں دھماکہ خیز انٹری، انکوائری کمیشن کو خط میں کیا لکھ دیا؟

اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کا ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے اور چیئرمین انکوائری کمیشن واجد ضیاء کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیاہے کہ خرم دستگیر خان کے ہمراہ کمیشن کے سامنے پیش ہونا چاہتا ہوں۔ خط میں کہاگیاکہ انکوائری کمیشن وقت اور مقام سے آگاہ کرے تاکہ ہم پیش ہوکر معلومات پیش کرسکیں،کرپشن اور مس گورننس کی وجہ سے چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ خط میں کہاگیاکہ انصاف کے مفاد میں ہم اس معاملے میں ہونے والی کرپشن اور مس گورننس سے متعلق معلومات

فراہم کرنا چاہتے ہیں، خط میں کہاگیا کہ میں سابق وزیر تجارت خرم دستیگر خان کے ہمراہ کمشن کے سامنے پیش ہونا چاہتاہوں، خط میں کہاگیا کہ پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017کے سیکشن 9کے تحت ہر شہری زیرتحقیق معاملے میں معلومات فراہم کرسکتا ہے۔ خط میں کہاگیاکہ قانون کے تحت کوئی بھی شہری زیر تحقیق معاملے سے متعلق شواہد ودستاویزات فراہم کرنے کا حق رکھتا ہے،قانون کے تحت انکوائری کمیشن شہری کی فراہم کردہ معلومات اور شواہد کو زیرغور لانے کا مجاز ہے۔

FOLLOW US