Monday January 20, 2025

عرب امارات سے پاکستان واپسی کا کرایہ 810 سے1110 درہم تک ہوگا: زلفی بخاری

اسلام آباد :عرب امارات سے پاکستان واپسی کا کرایہ810 سے1110 درہم تک ہوگا، وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستنایوں کی واپسی کیلئے ان سے 810 سے1110 درہم تک کرایہ وصول کیا جائے گا۔ زلفی بخاری نے ٹیلی کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ پاکستانی یہ کرایہ ادا کر کے واپس آسکیں گے۔ واضح رہے کہ 28 اپریل تک متحدہ عرب امارات سے 13 پروازیں پاکستان آئیں گی، پروازیں امارات ایئر اور پی آئی اے کی طرف سے چلائی جائیں گی۔ امارات کے سرکاری میڈیا کے مطابق حکومت نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو کارکنان کو ان کے حقوق دلانے اور باوقار زندگی گزارنے کا ماحول مہیا کرنے والے اقدامات کرے گی۔

نئی ورکنگ کمیٹی اس امر کو بھی یقینی بنائی گئی کہ کارکنان کو ان کے حقوق اور ملازمت کا محنتانہ ملے۔ کمیٹی کارکنان کے ورک پر منٹ موثر بنانے کی بھی کاروائی کرے گی۔قبل ازیں متحدہ عرب امارات میں پھنسے 1180 پاکستانی شہری وطن پہنچے،پی آئی اے کی3 اور غیر ملکی ایئرلائین کی 2پروازیں آپریٹ کی گئیں،قومی ایئرلائین کی تین پروازوں کے زریعے 733 پاکستانی لاہور اور کراچی پہنچے،شارجہ سے غیر ملکی ایئرلائین 200سے زائد مسافروں کو لیکر ملتان پہنچی،دبئی سے ایمریٹس ایئرلائین کی پرواز 250 مسافروں کو پشاور لے آئی۔ سی اے اے ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے مزید پروازیں بھی چلائی جائیں گی ۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی جیلوں میں سینکڑوں پاکستانی قید ہیں۔ جن میں سے زیادہ تر وہ ہیں جو بینکوں کے قرض ادا نہ کرنے کی وجہ سے مصیبت میں پھنس جاتے ہیں اور پھر انہیں عدالتوں کی جانب سے جیلوں میں بھیج دیا جاتا ہے۔ تاہم قرضے کے باعث جیلوں میں بند سینکڑوں پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر آ گئی ہے۔

FOLLOW US