Sunday January 19, 2025

عمران خان اور ان کے ساتھی کچھ طبقوں کو حکومت سندھ کے خلاف اکسا رہے ہیں، انتہائی دھماکہ خیز الزام لگا دیا گیا

اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم سندھ سے جنگ بند کریں ۔ ایک بیان میں انہوںنے الزام عائد کیاکہ عمران خان اور ان کے ساتھی کچھ طبقوں کو حکومت سندھ کے خلاف اکسا رہے ہیں ۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ صوبے کا منتخب وزیر اعلی ٰبغیر پروٹوکول جبکہ گورنر سندھ بھاری پروٹوکول لے رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ گورنر سندھ 144 کو توڑ کر عوام کو کیا پیغام دے رہے ہیں ، عمران خان ٹائیگرز اور شیرو فورس کو اپنے پاس سنبھال کر رکھے ۔ انہوںنے کہاکہ سکھر میں عمران خان کی ایک ٹائیگر جعلی فارم کے ساتھ پکڑی گئی ہے ،وزیرا عظم کی غلط حکمت عملی سے کورونا وبا شدت پکڑ سکتی ہے ۔

FOLLOW US