Sunday January 19, 2025

وزیراعظم اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد : وزیراعظم اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ عمران خان نے کرونا وائرس کے باعث امریکا میں ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا، دونوں رہنماوں کے درمیان مختلف معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان بدھ کے روز ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ اس دوران وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس کے باعث امریکا میں ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا۔ اس دوران دونوں رہنماوں نے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماوں نے اتفاق کیا کہ کرونا وائرس کو شکست دینے کیلئے ایک دوسرے سے تعاون کیا جائے گا، مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔ جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو یقین دہانی کروائی کہ امریکا پاکستان کی مدد جاری رکھے گا۔ امریکی صدر نے پاکستان کو کرونا وائرس کی تشخیص کیلئے جدید ترین ٹیسٹنگ کٹس اور دیگر معاونت فراہم کرنے کی پیش کش بھی کی، جس پر وزیراعظم عمران خان نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

FOLLOW US