Monday November 25, 2024

احتیاطی تدابیر کا جنازہ نکال دیا۔۔!! ڈاکٹر یاسمین راشد کورونا وائرس سے بچاو کی بریفنگ دیتے ہوئے کیا کام کرتی رہیں ؟ جان کر آپ بھی سر پکڑ لیں گے

ملتان(ویب ڈیسک )وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد دوسروں کو کورونا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاط کا مشورہ دیتی ہیں تاہم ان کی اپنی بے احتیاطی سامنے آگئی ہے۔ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر صحت یاسمین راشد نے نہ ہی سماجی دوری کا خیال رکھا ،نہ ہی ماسک لگایا۔دوسروں کوماسک استعمال کرنےکی تاکید کرنے والی صوبائی وزیر پریس کانفرنس میں کئی بار کھانستی رہیں اور اپنا چہرہ دوپٹے سے صاف کرتی رہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں محکمہ صحت کے ناکافی اقدامات پر یاسمین راشد سے شکوہ کیا تھا جس کے بعد یاسمین راشد نے کہا تھا

کہ وہ خود ملتان جاکر معاملات کا جائزہ لیں گی۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 16 اموات، 796 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد9216 اور اموات 192 ہو گئیں جبکہ 2066 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے منگل کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9216 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد بھی6958 تک ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 796 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 4195 تک پہنچ گئی، سندھ میں 2764 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے، خیبر پختونخوا میں کیسز کی تعداد 1276 اور اسلام آباد میں 185 ہوگئی، بلوچستان میں 465 گلگت بلتستان میں 281 کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 50 ہوگئی۔ مجموعی طور پر 34 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے اور 66 فیصد مقامی طور پر پھیلے۔ مٴْلک بھر میں اب تک 2066 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے۔ کورونا وائرس سے سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 192 تک پہنچ گئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں16 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 61، پنجاب میں 45، کے پی کے میں 74 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں 6 مریض کورونا وائرس کے باعث جان بحق ہوئے ہیں۔

FOLLOW US