Monday January 20, 2025

شہبازشریف کی چودھری پرویزالٰہی سے دو تین ملاقاتیں ہوئیں، عارف حمید بھٹی

لاہور: سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ شہبازشریف کی چودھری پرویزالٰہی سے دو تین ملاقاتیں ہوئیں، شہباز شریف کی کچھ اہم شخصیات سے بھی خفیہ ملاقاتیں ہوئی ہیں، شہباز شریف نے طے شدہ معاہدے کی3 خلاف ورزیاں کیں، جس پر انہیں نیب نے طلب کرلیا۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ صدر ن لیگ اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے لندن جانے سے قبل ان کو حکومت دینے کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی تھی، نہ ہی اس کا فیصلہ ہوا تھا۔

اس وقت شہباز شریف کی جو ملاقاتیں ہوئی تھیں اس میں صرف نواز شریف کو ریلیف ملا اور وہ بیرون ملک چلے گئے تھے۔ لیکن اب جب شہباز شریف واپس آئے تو انہوں نے شہبازشریف کی چودھری پرویزالٰہی سے دو تین ملاقاتیں ہوئیں، شہباز شریف کی کچھ اہم شخصیات سے بھی خفیہ ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ یہ ملاقاتیں ہوئی ہیں لیکن کسی کو دکھائی نہیں دیتیں۔ تاہم شہباز شریف نے طے پائے گئے معاہدے کی کچھ خلاف ورزیاں کیں جس پر انہیں نیب نے طلب کرلیا ہے۔ دوسری جانب سینئر تجزیہ کار صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کی چودھری برادران سے ملاقات سیاسی نوعیت کی تھی۔ ملاقات میں طے پایا کہ شہباز شریف وزیراعظم ہوں گے اور پرویز الٰہی وزیراعلی پنجاب ہونگے۔ لیکن میں پرویز الہیٰ اور چودھری شجاعت کو میں جانتا ہوں وہ شریف خاندان پر اعتماد نہیں کرتے۔ جب شریف خاندان کا ذکر ہوتا ہے تو ایک کی بات کرتے ہیں کہ یہ وعدہ شکن لوگ ہیں، منحرف لوگ ہیں۔

اگر چودھری برادران نے دوبارہ شریف خاندان پر بھروسہ کیا تو وہ بالکل ویسی ہی غلطی کریں گے جیسے چودھری پرویز الٰہی نے ڈپٹی پرائم منسٹر بن کر کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین انتہائی سلجھا ہوا، سمجھدار شخص ہے۔اس کی عمران خان سے صلح ہو سکتی ہے یہ کام مشکل ہے لیکن ناممکن نہیں۔

FOLLOW US