Monday January 20, 2025

خاوند بیروزگار ، بھوک سے حاملہ بیوی کا انتقال !شوہر نے اہلیہ کی تدفین کیسے کن حالات میں کی ؟ روح چھلنی کردینے والے انکشافات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ میں ضلع میر پور کے شہر جھڈو میں غربت و بھوک کے باعث 45سالہ حاملہ خاتون روبینہ انتقال کر گئی ۔ قومی موقر نامے میں شائع رپورٹ کے مطابق شوہر اللہ بخش بروہی نے بتایا کہ متوفیہ چھ بچوں کی ماں اور پانچ ماہ کی حاملہ تھی ۔ ملک بھر میں لاک ڈائون کی وجہ سے بے روزگار ہوں جس کی وجہ سے بیوی پریشان تھی، چوبیس گھنٹے سے گھر میں کھانے پینے کیلئے کچھ نہیں تھا ، بیوی کی تدفین علاقے کے لوگوں سے چندہ کر کے کی ہے ، جب سے لاک ڈائون شروع ہوا ہے میری

دیہاڑی نہ لگنے کے باعث گھر میں صرف ایک کلو آٹا لایا جاتا تھا جسے گھر میں مقیم بچوں سمیت آٹھ افراد روٹیاں پکا کر کھاتے تھے پیسے ختم ہو جانے کے باعث گزشتہ 24گھنٹوں سے گھر میں کھانے کیلئے کچھ نہیں تھا ، کبھی کبھار فاقہ بھی کرنا پڑتا تھا ، گزشتہ رات گھر میں خورات نہ ہونے کے باعث اس کی طبعیت بگڑی اور وہ بھوک کی شدت برداشت نہ کر سکی اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملی ۔

News Source: javedch Webpage

FOLLOW US