Monday January 20, 2025

مفت موبائل بیلنس اور انٹرنیٹ، ٹائیگر فورس کا حصہ بننے والے نوجوانوں کیلئے سہولیات کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد: ٹائیگر فورس کے نوجوانوں کے لئے ایک خوشخبری آ گئی ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ شاید انہیں اس مشکل وقت میں کام کرنے کے لئے مفت بیلنس اور انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس بارے میں تفصیلات بتاتےہوئے صحافی عبدالقادر نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں خبر دی ہے کہ جاز کے سی ای او نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار سے ملاقات کی ہے جس میں انہوںنے کہا ہے کہ 10 لاکھ رجسٹرڈ نوجواں میں سے جو لوگ جاز کی سم استعمال کرتے ہیں، انہیں 200 روپے کا بیلنس اور کچھ انٹرنیٹ مفت فراہم کیا جائے گا تا کہ وہ ریلیف کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کو بھی اس وقت پوری دنیا کی طرح کورونا وائرس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے بعد اس وقت ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔وزیراعظم عمران خان نے ان مشکل حالات میں غریب عوام تک راشن فراہم کرنے کے لئے ٹائیگر فورس کا اعلان کیا تھا جن کی مدد سے ان لوگوں تک راشن پہنچایا جائے گا جو مستحق ہیں۔ابھی تک ٹائیگر فورس میں 10 لاکھ نوجوانوں نے خو د کو رجسٹر کر دیا ہے جس کے بعد اب سے کام کروانے کی تیار ی کی جا رہی ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ نوجوانوں نے سب سے آگےآ کر حصہ لیاہے۔ اس مشکل وقت میں بھی وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کا سہارہ لینے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد نوجوانوں نے ان کی پکار پر خوب جواب دیا ہے جس کے بعد کچھ ہی دنوں میں 10 لاکھ افراد نے اس پروگرام میں خود کو رجسٹر کر لیا ہے۔لیکن اب ٹائیگر فورس کے لئے ایک خوشخبری سنائی جا رہی ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ شاید انہیں ریلیف کے کام میں آسانی پیدا کرنے کے لئے مفت بیلنس اور انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس بارے میں تفصیلات بتاتےہوئے صحافی عبدالقادر نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں خبر دی ہے کہ جاز کے سی ای او نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار سے ملاقات کی ہے جس میںانہوںنے کہا ہے کہ 10 لاکھ رجسٹرڈ نوجواں میں سے جو لوگ جاز کی سم استعمال کرتے ہیں، انہیں 200 روپے کا بیلنس اور کچھ انٹرنیٹ مفت فراہم کیا جائے گا تا کہ وہ ریلیف کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں۔

FOLLOW US